مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کو ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں اقوام متحدہ کے سینکڑوں کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
گوتریش نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے 188 کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں سے 135 غزہ کی جنگ میں جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ میں فلسطینی سویلین اور امدادی کارکنوں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ صہیونی فوج غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے۔
آپ کا تبصرہ